چوہدری فواد حسین

سائنس و ٹیکنالوجی کا بہت بڑا شعبہ ہے جس میں دونوں ممالک تعاون کر سکتے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کا بہت بڑا شعبہ ہے جس میں دونوں ممالک تعاون کر سکتے ہیں،پاکستان کے پاس ہنر مند لیبر اور ایک بڑی مارکیٹ ہے،ہمیں امید ہے چینی ٹیک کمپنیاں ٹیکنالوجی زون میں ہماری مدد کریں گی ، اس طرح ہم ان شعبوں میں کامیابی سے ابھر سکیں گے،امید ہے وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے بعد بہت سی چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان آئیں گی ۔

چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان چین کی مدد سے سیمی کنڈیکٹرز زون قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے کا مقصد پاکستان کو جدید آلات میں خودکفیل بنانا اور ترقی کی نئی راہیں کھولنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران سیمی کنڈیکٹرز انڈسٹری کی پاکستان منتقلی کے بارے میں ہماری گفتگو ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ چین کی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان آئیں اور پاکستان کو سیمی کنڈیکٹرز مینوفیکچرنگ کا مرکز بنائیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان میں سیمی کنڈیکٹر ڈیزائننگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ کام کرنے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور ٹیکنالوجی زون کو سیمی کنڈیکٹرز زون میں بدل دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کا بہت بڑا شعبہ ہے جس میں دونوں ممالک تعاون کر سکتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ موبائل فونز اب پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں تاہم ہم اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان میں موبائل فونز کی مکمل مینوفیکچرنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں آلات کے حوالے سے دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے جو انتہائی اہم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کووڈ 19 کے ابتدائی چند ماہ میں ہم اس شعبہ سے متعلق ہر چیز درآمد کر رہے تھے لیکن اب پاکستان اس حوالے سے ایک بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ یہ سنگ میل ہم نے مختصر عرصے میں حاصل کیا ہے، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کے پاس ہنر مند لیبر اور ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ چینی ٹیک کمپنیاں ٹیکنالوجی زون میں ہماری مدد کریں گی اور اس طرح ہم ان شعبوں میں کامیابی سے ابھر سکیں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ امید ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے بعد بہت سی چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان آئیں گی۔

انہوںنے کہاکہ سیمی کنڈیکٹر ہر ٹیکنالوجی کا بنیادی عنصر ہوتا ہے جس سے مقامی مینوفیکچرنگ مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن لانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورے کے دوران چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ،دونوں اطراف نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، طبی تشخیص اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں