فواد چوہدری

سائنس نے پوری دنیا کو بدل کے رکھ دیا ہے ہمارے کئی مسائل حل ہوگئے ، فواد چوہدری

اسلام آباد ( عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس نے پوری دنیا کو بدل کے رکھ دیا ہے ہمارے کئی مسائل حل ہوگئے ہیں کورونا کی وجہ سے پہلے چیزیں چائنہ سے منگوائی اب اس قابل ہوگئے ہیں کہ پوری دنیا کو اپنی چیزیں ایکسپورٹ کر سکیں

منگل کے روز اسلام آباد میں سائنس ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالاجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنس ڈے بہت اہم ہے کیوں کہ پہلے کے مقابلے میں سائنس نے بہت ترقی کی ہے ہمارے ارد گرد بھی بہت چیزیں سائنس سے رلیٹڈ ہیں مائکرو فون لائیٹس سمیت ہر چیز کو سائنس نے تبدیل کیا انکا کہنا تھا کہ ہم نے بہت چلینجز کا مقابلہ کیا ہے اور اس وقت بھی کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں پر جب پہلا کرونا کا کیس سامنے آیا تو پانچ ماہ تک ہم نے چائنہ سے چیزین لی اور اب اپنے ماسک سنیٹائزر کورونا کی کٹس بنائی ہیں اور اس وقت پوری دنیا میں ہم اپنی چیزیں ایکسپورٹ کرنے کے قابل بن چکے ہیں

انہوں نے کہاکہ بہت جلد فائیو جی ٹیکنالاجی سے انقلاب آئے گا جبکہ کورونا کی ویکسین ایک بہت بڑی تبدیلی ہے مختلف کمپنیوں سے ویکسین کی بات چیت اس لیے کہ کہ کوئی اجارہ داری نہ ہو عالمی ادارہ صحت کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا کا مستقبل سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی وابسطہ ہے اورپاکستان کو آگے لیکر چلنا ہے تو سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیئے دل سے کام کرنا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں