اسلام آباد (عکس آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
جمعرات کو بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا، سائفر کیس کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل میں ملزمان کے وکلا کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی، عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں نیب اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔