بہروز سبزواری

سائرہ یوسف کو کئی بار شادی کا مشورہ دے چکا ہوں، بہروز سبزواری

کراچی(عکس آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ وہ سائرہ یوسف کو کئی مرتبہ شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سائرہ اب بھی میری بیٹی ہیں، شہروز اور سائرہ کی شادی نہیں چل سکی یہ اللہ کا فیصلہ تھا۔سائرہ یوسف ان کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ ہیں، دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ‘نورے’ بھی ہے۔دونوں کے درمیان 2019 کے اختتام پر علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد دونوں نے مارچ 2020 میں طلاق ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔

اداکار نے مزید کہا کہ جب شہروز اور سائرہ کی شادی ختم ہوئی تو ہمارے خاندانوں کے لئے یہ بہت مشکل وقت تھا۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بہت طوفان بدتمیزی اٹھا تھا۔انہوں نے کہا کہ شادی کا ختم ہونا ایک نجی معاملہ ہے۔ لوگ ہمیں اپنی جاگیر سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ کی شادی ختم ہونے کے بعد سے پہلی مرتبہ بہروز سبزواری نے اس موضوع پر بات کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں