سائرہ یوسف

سائرہ یوسف نے زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے حال ہی میں بیٹی نورے شہروز کے ساتھ اپنی 36 ویں سالگرہ منائی ہے۔

سائرہ یوسف نے بیٹی کے ساتھ یہ سالگرہ عمرے کے سفر کے دوران مکہ مکرمہ میں منائی ہے۔اْنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ سے بیٹی نورے شہروز کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں خود کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ سالگرہ میری زندگی کی سب سے زیادہ مبارک اور خاص ہے۔

پہلی تصویر میں ماں بیٹی مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ سیلفی لیتے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں حرمین شریفین میں کھڑے مسکراتے ہوئے کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ان تصاویر میں سائرہ یوسف اور نورے شہروز کو ایک جیسے عبائے پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ پر اداکارہ کو ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے عمرے کے دوران مکہ مکرمہ میں سالگرہ منانے کا موقع ملنے پر مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں