چینی وزارتِ خارجہ

زیادہ سے زیادہ ممالک برکس کے رکن بننا چاہتے ہیں،چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ (نمائندہ عکس)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وان وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 10سال کی مدت میں برکس مما لک نے خاطر خواہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ اور اب زیادہ سے زیادہ ممالک برکس کے رکن بننا چاہتے ہیں۔ اس سال برکس کے سربراہ ملک کے طور پر، چین رکنیت میں توسیع کے عمل کی فعال حمایت کرتا ہے اور “برکس پلس” تعاون کے طریقہ کار کو فروغ دیتا ہے۔

رواں سال جون میں چینی صدر شی جن پھنگ نے 14ویں برکس رہنماؤں کی میٹنگ میں نشاندہی کی کہ برکس ایک بند کلب نہیں ہے بلکہ ایک بڑا خاندان ہے جو ایک دوسرے کی مدد کرنے پر یقین رکھتاہے۔

میٹنگ کے دوران، مختلف ممالک کے رہنماوں نے برکس کی توسیع پر ایک اہم اتفاق رائے ظاہر کیا، اور توسیع کے معیارات اور طریقہ کار پر بات چیت کی حمایت کی۔بہت سے ممالک نے برکس میں شمولیت کے لیے اپنی مثبت خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چین اس کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں