ریماخان

زندگی میں کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جن کو آپ کبھی نہیں بولتے ، ریماخان

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ زندگی میں کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جن کو آپ کبھی نہیں بولتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادکارہ ریما نے اپنے ایک مداح اختر حسین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اختر حسین میرے ایسے مداح ہیں جو کہ میری پہلی فلم بلندی سے لے کر ابھی تک کسی موقع پر بھی مجھے نہیں بھولے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے نہیں یاد کہ زندگی میں کبھی کوئی ایسا خوشی کا موقع ہو اور اختر حسین نے مجھے یاد نہ کیا ہو خاص طور پر میری سالگرہ عید یا جب میرے گھر کوئی خوشی کا فنکشن ہو اختر حیسن کی طرف سے مبارکباد کا کارڈ ضرور ملتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں