فیروزخان

زندگی صرف خدا کوراضی کرنے میں ہے، فیروزخان

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارفیروزخان نے نے کہا ہے کہ زندگی صرف خدا کو راضی کرنے میں ہے۔ ایک مارننگ شو میں فیروز خان نے اپنے روحانی سفر اور دین کی جانب رجحان کے حوالے سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں کہا کہ مجھے اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زندگی صرف صبح اٹھ کرتیار ہوکرکیمرے کے سامنے کھڑے ہونے کا نام نہیں ہے بلکہ معاشرے کے لیے کچھ کرنا بہت ضروری ہے۔

فیروزخان نے کہا کہ ہم سب کو راضی تو اللہ تعالی کو کرنا ہوتا ہے اور ہم سب کچھ ایسی چیز کی تلاش میں ہوتے ہیں، کچھ ایسا کریں کہ بس اللہ تعالی راضی ہوجائے اور زندگی صرف خدا کو راضی کرنے میں ہے۔ مجھے نہیں معلوم میں اللہ کے قریب ہوں یا نہیں، ہوسکتا ہے دوسرے لوگ مجھ سے زیادہ قریب ہوں لیکن اللہ نے میری آنکھیں کھول دیں جس کے بعد مجھے میرے پاس موجود چیزوں کے بجائے خدا کی عبادت اورذکر میں خوشی ملنی شروع ہوگئی۔

فیروز خان نے گزشتہ برس حج کی سعادت حاصل کی تھی اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ میں نے بس خدا سے دعا مانگی تھی کہ مجھے اپنے در پر بلالیں اور اس نے بلالیا اور یہ سب بالکل آخر میں ہوا جب حج پر جانے کی کوئی امید بھی نہیں تھی۔ تاہم حج کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا۔ فیروز خان نے کہا یہ حقیقت ہے کہ حج خریدا نہیں جاتا اور نہ ہی کیا جاتا ہے بلکہ یہ بلاوا ہوتا ہے۔ میں لوگوں کو خاص کر نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گھر، گاڑی، بنگلہ، شہرت نہ مانگیں بلکہ خدا سے صرف صراط مستقیم مانگیں۔ واضح رہے کہ فیروز خان نے انٹرویو کے دوران شوبز چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں