لاہور (عکس آن لائن )فلم ، ٹی وی ، ریڈیو اور تھیٹر کے لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں خدا کی ذات نے ہر وہ چیز عطاکی جس کی میں نے خواہش بھی نہیں کی تھی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے رب سے قناعت مانگی تھی اور خدا کی ذات نے مجھے دی اور یہی چیز میرے بچوں میں بھی منتقل ہوئی ۔میںنے عمر نہیں گزاری بلکہ بھرپور زندگی بسر کی ہے ۔عمر وہ ہوتی ہے جو اپنوں کے بغیر گزر جائے اور زندگی اپنوں کے ساتھ بسر کی جاتی ہے اورمیں خوش قسمت انسان ہوں کہ میںنے اپنوں کے ساتھ بڑی خوبصورت زندگی گزاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی بھی دولت کی خوہش نہیں رہی اورنہ ہی کبھی اس کا تعاقب کیا ۔میری تربیت میری والدہ نے کی اور میرے بچوں کی تربیت بھی میری والدہ نے کی ،جو عادتیں مجھ میں ہیں وہی میرے بچوں میں بھی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ خدا کا شکر اداکرتاہوں کہ میری اولاد فرما نبردار اور تابعدار ہے اور میری سب کیلئے یہی دعا ہے کہ خدا سب کی اولاد کو نیک بنائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عوام کے لیے چینی صدر کی مخلصانہ لگن
- امریکہ کی جانب سے بارہا یہ جھوٹ پھیلانا ناقابل قبول ہے کہ چین جنگ میں روس کی حمایت کرتا ہے، چینی نمائندہ
- برازیل اور چین نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، نا ئب صدر برا زیل
- چین کی معیشت اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں منتقل ہوگئی ہے، چینی صدر
- جنوبی افریقہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر چینی صدر کی رامافوسا کو مبارکباد