زارا اکبر

زندگی ریشم کے دھاگے کی طرح ،ایک دھاگے کو سیدھا کریں تو دو مزید الجھ جائینگے’ زارا اکبر

لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکار زارا اکبر نے کہا ہے کہ زندگی کے فلسفے کو سمجھنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے ، بہت سے لوگ ہیں جو زندگی گزارنے میں بڑے محتاط ہوتے ہیں لیکن پھر بھی کسی نہ کسی ایسے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں جس کا وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ ایک انٹر ویو میں زارا اکبر نے کہا کہ میں نے زندگی میں یہی سیکھا ہے کہ زندگی ریشم کے دھاگے کی طرح ہے آپ ایک دھاگے کو سیدھا کریں گے تو دو مزید الجھ جائیں گے۔

انسان کو مثبت انداز میں اپنی سمت کا تعین کر کے اس پر چلتے رہنا چاہیے اور اس کے بعد نتائج خدا کی ذات پر چھوڑ دینے چاہئیں ۔ غم خوشی، اچھے اوربرے حالات یہ زندگی کا حصہ ہیں، خوشی اور اچھے حالات میں خدا کا شکر ادا کریں اورجب حالات آپ کے مخالف ہوں تو صبر کر کے رب کی ذات پر توکل کریں وہی حالات کو آ پ کے حق میں بہتر کرنے والا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں