عبدالقدوس بزنجو

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ‘دھمکیوں اور خطرات کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں‘عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(نمائندہ عکس)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، دھمکیوں اور خطرات کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں‘ناراض قومی دھارے میں آجائیں‘ ریکوڈک معاہدے پر بات نیوز کانفرنس میں کروں گا‘تحریک عدم اعتماد ایک دن بعد آئے یا 100 دن بعد، فرق نہیں پڑتا‘ظہور بلیدی اچھے ساتھی تھے ‘ رویے پر بہت افسوس ہے‘بی اے پی ارکان کو جو ٹھیک لگے وہ فیصلہ کریں‘ینگ ڈاکٹرز کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ جمعرات کو کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان ہم سب کا ہے خوشی میں ہم سب کو شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے متعلق پریس کانفرنس کرونگا جس میں تمام معاملات پر بات ہوگی، حکومت میں آئے تو دھرنے ورثے میں ملے تھے، سب دھرنے ختم ہوگئے ینگ ڈاکٹرز کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مجھے افسوس ہے ظہور بلیدی ہمارے اچھے ساتھی تھے، حکومت بناتے وقت تمام ظہور بلیدی ہمارے ساتھ تھے، میں انکو غلط نہیں کہوں گا، یہ اپنی جگہ ٹھیک ہیں اور میں اپنی جگہ ٹھیک ہوں، ہر قسم کی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، تحریک عدم اعتماد کی باتوں میں نہیں آتا، تحریک عدم اعتماد ایک دن بعد آئے یا سو دن بعد فرق نہیں پڑتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں