زمین ڈا ٹ کام

زمین ڈا ٹ کام اور پرئمیر چوائس ڈویلپر کی جانب سے گرینڈ آرچرڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کےسب سےمعروف پراپرٹی ادارےزمین ڈا ٹ کام نےراولپنڈی میں پرئمیرچوائس ڈویلپرکےہمراہ گرینڈآرچرڈکاسنگ بنیادرکھ دیا۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ڈی ایچ اے فیز 1 میں منعقد ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اسلام آباد/راولپنڈی بریگیڈیئر محمد جواد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بریگیڈیئر نذیر حسین خان ریٹائرڈ سیکرٹری DHAI-R، محسن عزیز خواجہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ DHAI-R اور CFO DHA پرویز عثمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ زمین ڈاٹ کام کے اسسٹنٹ ڈائیرکٹر ایکوزیشنزAssistant Director Acquisitions) (محسن گلزار اور ہیڈ آف ایکوزیشنز نارتھ (Head of Acquisitions North) عدیل ناصر ،اور پرئمیر چوائس ڈویلپر (Premier Choice Developers) کے سی ای او اَمران ضیا ء اور محد عمران سمیت دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران شریک ہوئے۔

زمین ڈا ٹ کام
زمین ڈا ٹ کام

گرینڈ آرچرڈ ،پریمیئر چوائس ڈویلپرز کا منصوبہ ہے جو پاکستان میں سب سے کامیاب ڈویلپرز میں سے ایک ہیں۔ پریمیئر چوائس ڈویلپرز اس سے پہلے بھی جدید اور شاندار منصوبے فراہم کئے ہیں جن میں ریور ہل 1,2,3,4، باکس پارک اور ریور لوفٹ شامل ہیں۔ ڈی ایچ اے فیز ۱ میں بننے والے گرینڈ آرچرڈ میں ایک جدید مال، اوپن پلان اپارٹمنٹس اور سروس اپارٹمنٹس کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ ڈی ایچ اے گرینڈ آرچرڈ اپنی طرز کا ایک منفرد تجارتی اور رہائشی منصوبہ ہے جو چار لین بلیوارڈ پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں دو لین کی وقف سروس روڈ اس منصوبے کی طرف جاتی ہیں۔ اس منصوبے کی خصوصیات اس کا منفرد اور جدید ڈیزائن ہے ،اور اس منصوبے میں متعارف کروایا گیا ہے سکیورٹری کا جدید نظام جو آپ کو ایک کارڈ کے ذریعہ ہر سہولت تک رسائی دیتا ہے۔

تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے اسسٹنٹ ڈائیرکٹر ایکوزیشنزAssistant Director Acquisitions) (محسن گلزار نے کہا کہ پریمیر چوائس ڈویلپرزکا یہ منصوبہ جڑواں شہروں کی عوام کے لئے خوشخبری ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگ اس منصوبے سے بہترین منافع حاصل کر سکتےہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ انشااللہ مستقبل بھی زمین ڈاٹ کام اور پریمیر چوائس مزید منافع بخش منصوبے بھی سامنے لائیں گے۔
اس موقع پر سی ای او پرئمیر چوائس ڈویلپر اَمران ضیا ء نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا سب سے قابل اعتماد نام ہے
گرینڈ آرچڈ اور آرچڈ بلیوارڈ نئے اور جدید کمرشل حب کے طور پر جڑواں شہروں میں ابھریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام سے بہتر کوئی ادارہ نہیں جو ہمارے پیغام کو لوگوں تک پہنچائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں