زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے گوجرانوالہ میں پہلےکامیاب اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس) گوجرانوالہ میں رہائشی اور کمرشل پراجیکٹس میں شہریوں کی دلچسپی کے مدِ نظر زمین ڈاٹ کام نے گوجرانوالہ آفس میں پہلے گرینڈ اوپن ہاؤس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا ۔اوپن ہاؤس کی اس تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئرڈائریکٹرسیلزسنٹرل شیخ شجاع اللہ خان ، ڈائریکٹرسیلزسنٹرل مظفر مجید ،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیلز گوجرانوالہ ارسلان احمد،ایس اے ٹاورکے ڈویلپر احسن حمید سمیت سرمایہ کاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اوپن ہاؤس میں مجموعی طور پر 10 سے زائد تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے۔ جن میں ایس اے ٹاور، یونین ٹاور،سیالکوٹ ٹریڈ سنٹر،اور سٹی گیلیرا سمیت زمین ڈویلپمنٹس کے منصوبے شامل تھے، ان تمام منصوبوں کے مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کوحاصل ہیں۔
زمین ڈاٹ کام

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلزسنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے اوپن ہاؤس کی شاندار کامیابی پر اہلیان گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مْلک گیر بنایا جائے تاکہ مْلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے،اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جسے شہریوں نے اپنی بھرپور شرکت سے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔
زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر سیلزسنٹرل مظفر مجید نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹنگ کمپنی ہے جو پْرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیلز گوجرانوالہ ارسلان احمد کا کہنا تھا کہ وہ تمام پرا جیکٹس جن کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہیں، وہ ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتے ہیں اور کسی ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں کیا جاتا جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی شائبہ موجود ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں