عارف لوہار

زمانہ جتنا مرضی بدل جائے میں اپنے والد کی میراث کو نہیں چھوڑوں گا‘ عارف لوہار

لاہور( عکس آن لائن)نامور گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ اصل خوبصورتی انسان کے اندرہوتی ہے اور ایسے لوگ بڑے انمول ہوتے ہیں ، دہرا معیاررکھنے والا شخص خود بھی کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور بے چین رہتا ہے، گلوکاری کے میدان میں کام کرتے ہوئے عرصہ بیت گیا ہے اور ہمیشہ اپنے والد کی عزت اور وقار کو اپنے سامنے رکھا ہے ۔

ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد لوگوں کا احساس کرنا چاہیے اور ان کی مشکلات بانٹنی چاہیے اور یہی انسانیت ہے ۔آج کے دور میں انسان نے اپنے چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہیں اس لئے کوئی کسی پر اعتبار کرنے کےلئے تیار نہیں اور یہ رجحان انتہائی خطرناک ہے ۔

انہوںنے کہا کہ انسان جتنی صاف ستھری زندگی گزارے گا اس کی زندگی میں آسودگی رہے گی اور وہ مطمئن رہے گا۔ عارف لوہارنے کہا کہ جتنا مرضی بد ل جائے میں اپنے والد کی میراث کو نہیں چھوڑو ں گا بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے مرحوم والد کی عزت او ر وقار کو اپنے سامنے رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں