اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زلفی بخاری کا ملک سے بھاگ جانا نیب کے منہ پر طمانچہ ہے ،
سلطنت نیازیہ کے جعلی احتساب کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے نیب غیر جانبدار ہے تو شہزاد اکبر وہاں کیا کر رہے ہیں،سندھ کے منتخب وزیراعلی سید مراد علی شاہ کا پنڈی میں احتساب ہو رہا ہے،نیب پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما سید قائم علی شاہ کو ہراساں کر رہا ہے،
سید خورشید شاہ دو سال سے نیب کے پاس یرغمال ہیں، گزشتہ روز چیئرمین نیب نے جعلی احتساب آرڈیننس پر صدر سے شاباشی لی ہے،یہ احتساب صرف اپوزیشن کیا جارہا ہے ،اربوں روپے کا ڈاکے مارنے والا زلفی بخاری پاکستان سے بھاگ گیا ہے اور یہ نیب کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ۔