زرعی یونیورسٹی

زرعی یونیورسٹی پشاور ،یو ایس ایڈ ماسٹرز سکالرشپ پروگرام کے تحت طلبا و طالبات میں چیک تقسیم

پشاور (عکس آن لائن)زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت نے ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس اینڈ ڈیویلپمنٹ زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام سوینیئرز اور یو ایس ایڈ ماسٹرز سکالرشپ پروگرام کے تحت طلبا و طالبات میں چیک اور سوینیئرز تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر احمد سلجوقی، میر یٹوریس پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد، پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ڈائریکٹر وائس چانسلر سیکرٹریٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذوالفقار و دیگرنے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کو اس پروگرام کے تحت16طالبات کو سوئینرز اور 26 ماسٹرز طلبا کو سکالر شپ دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں