سید فخر امام

زرعی پیداوار بڑھانے کےلئے زرعی ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، سید فخر امام

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ملک کو زرعی نتائج کی بہتری کیلئے چھوٹے ، درمیانے اور بڑے کسانوں کو بہتر مصنوعات کی فراہمی کے لئے پاکستان کو اپنی ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے،منگل کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز (پی آئی پی ایس)میں زرعی مصنوعات سے متعلق خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے 12ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستانی کاشتکاروں کو بین الاقوامی مدد پر انحصار کرنے کی بجائے خود ان کے حصول کی ضرورت ہے اور یہ تب ہی ہوسکتا ہے جب پاکستان کے اندر زرعی مصنوعات تیار کی جائیں ، وفاقی وزیر نے ترقی کی رفتار بڑھانے کے لئے نظریاتی تحقیق کی بجائے عملی تحقیق پر زور دیا، انہوں نے کہامحکمہ موسمیات پاکستان میں زراعت کے لئے ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں