زرعی مشینری

زرعی مشینری کی درآمدات میں مارچ کے دوران 7.24 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد(عکس آن لائن) زرعی مشینری کی درآمدات میں مارچ کے دوران 7.24 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 6.7 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ فروری 2020 کے دوان زرعی مشینری کی درآمدات کاحجم 7.3 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح فروری 2020 کے مقابلہ میں مارچ 2020 کے دوران زرعی مشینری کی ملکی درآمدات میں 6 لاکھ ڈالر یعنی 7 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں