قصور(عکس آن لائن)کھیت سے صارف تک پہنچنے کے دوران 40فیصد پھل‘ سبزیاں اور زرعی مصنوعات نامناسب ہینڈلنگ وپیکنگ کیوجہ سے ضائع ہوجاتی ہیں جبکہ زرعی اجناس کے بعد ازبرداشت نقصان کو کم کرکے ویلیوایڈیشن کے ذریعے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتاہے۔
ترجمان محکمہ زراعت نےبتایاکہ کیلے کی 50فیصد پیداوارصرف نامناسب ہینڈلنگ وپیکنگ کی نذرہوکر ضائع ہوجاتی ہے جس کےلئے قابل عمل پیکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہرسال پھلوں‘سبزیوں اور دیگر سامان کی نقل و حمل کی پیکنگ کےلئے لاکھوں درختوں کی کٹائی کے عمل کو روکنابھی ضروری ہے