فردوس عاشق اعوان

زرداری نے کمال مہارت سے پی ڈی ایم ہائی کے سیاسی بیروزگارٹولے کاریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا’فردوس عاشق اعوان

لاہور (عکس آن لائن) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کرپشن کے بے تاج بادشاہ زرداری نے کمال مہارت سے پی ڈی ایم ہائی جیک کرکے سیاسی بیروزگارٹولے کاریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخ پر تاریخ دینے کی روایت پرپی ڈی ایم کی نام نہادقیادت عمل پیرا ہے، استعفوں کی ردی ایک دوسرے کو دکھا کر دل پشوری کرتیرہے، زرداری کا جادو خوب چلا، کرپشن کیبیتاج بادشاہ نے کمال مہارت سیپی ڈی ایم ہائی جیک کرلی، زرداری نے سیاسی بیروزگارٹولے کاریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمبلی جعلی کہہ کرضمنی الیکشن لڑنیکااعلان کرنیوالیاپنابیانیہ دفن کرچکے، اداروں کو للکارتے فضل الرحمان سوائیمودی کی خدمت کے کچھ نہیں کررہے، خانہ جنگی کے راستے پرنکلے ٹولے کے ناپاک عزائم عوام پورے نہ ہونے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں