اسد عمر

زرداری مافیا سے نجات ملنے تک سندھ کو کوئی حق نہیں مل سکتا، اسد عمر

کراچی(عکس آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں سب ہونے کے باوجود عوام پریشان حال ہیں، زرداری مافیا سے نجات ملنے تک سندھ کو کوئی حق نہیں مل سکتا۔

اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی، مالیاتی اور تجارتی شہر ہے، سندھ قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور زراعت کےلئے زرخیز زمین، دریااور ساحل سمندر موجودہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سب ہونے کے باوجود عوام پریشان حال ہیں، زرداری مافیا سے نجات ملنے تک سندھ کو کوئی حق نہیں مل سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں