عمران خان

زرداری، شہبازلوٹی رقم سے ایم پی ایزخریدنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ عکس) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جرائم کے بادشاہ زرداری اورشہبازشریف لوٹی رقم سے پنجاب میں ارکان خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جرائم کے بادشاہ آصف زرداری اورشہبازشریف نے پہلے اپنی لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان کے یہ اقدامات قانون کا مذاق اڑانے اورآئین کی بے حرمتی ہے۔ پاکستان کے عوام سے کہ جس طرح 17 جولائی کو پنجاب میں الیکشن چرانے کی کوشش کو ناکام بنایا ویسے ہی اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے پاکستان بھر میں احتجاج میں شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں