زارااکبر

زارااکبر کی اردو لوسٹوری فلم ” دیوانہ ” تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ زارااکبر کی اردو لوسٹوری فلم ” دیوانہ ” تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی جس کی عید الاضحی پر نمائش متوقع ہے ۔ لندن میں مقیم ٹی وی اور اسٹیج کی ناموراداکارہ زارا اکبر اور عدنان خان کی لو اسٹوری فلم ”دیوانہ ” تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔ مذکورہ فلم کی تمام ریکارڈنگ لندن کے خوبصورت مقام پر کی گئی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ برطانوی اداکاربھی شامل ہیں ۔ فلم کے کیمرہ ،میک اپ مین اور دیگر ہنر مندوں کا تعلق بھارت سے ہے ۔فلم میں عدنان خان اور زارااکبر مرکزی کردارادا کر رہے ہیں اور دونوں اس کے پروڈیوسرز بھی ہیں۔متوقع طو رپر فلم عید الاضحی پر پورے برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں