بورڈ کراچی

زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، میٹرک بورڈ

کراچی(عکس آن لائن) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بورڈ سے الحاق تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بو رڈ سے جاری کیے گئے امتحانی فارمز پرلکھی گئی رقم کے مطابق ہی طلبہ و طالبات سے فیسیں وصول کریں۔ زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ بورڈ آفس میں ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ امتحانی فیسوںکی مد میں کئی اسکول زائد رقم وصول کر رہے ہیں، جماعت نہم کی انرولمنٹ فیس 700 روپے اور امتحانی فیس 1400 روپے، جماعت دہم کی امتحانی فیس 1700 روپے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کیلیے رجسٹریشن فیس 1000 اور امتحانی فیس 1900 روپے ہے .

اور ہر فارم کی فیس 100 روپے مقرر ہے، بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں کے سربراہان اپنی دیگراسکول برانچوں کا بھی بورڈ سے الحاق کروا لیں۔ علاوہ ازیں سندھ گورنمنٹ کے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ کریکولم لیٹر (Reduced Syllabus) کے مطابق صرف 2021 کیلئے (نئے)جماعت نہم (پرانے)دہم جماعت سائنس گروپ اور جنرل گروپ کے طلبہ و طالبات کیلیے تمام سلیبس کو تخفیف کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن اور تخیف کیے گئے سلیبس کو بورڈ آفس کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں