سہولت بازار

رینالہ خورد:سہولت بازار رینالہ شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا ،پورے شہر میں ٹریفک کا نظام جام

رینالہ خورد(نمائندہ عکس آن لائن)سہولت بازار رینالہ شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا ،ریلوے کراسنگ کے قریب ایک سڑک کو بند کر کے سہولت بازار لگایا گیا ہے جس سے پورے شہر میں ٹریفک کا نظام جام اور انڈر پاس بھی بند ہو جاتا ہے ۔

گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سٹی نے سکول بس کو بڑے حادثے سے بچایا لیا بازار کو وہاں سے ہٹایا نہ گیا تو بڑے حادثے کا خدشہ ہے شہری رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے عوامی ریلیف دینے کے لئے جو سہولت بازار لگایا گیا ہے وہاں ریٹوں کے نرخ تو بازار سے کوئی خاص فرق نہیں ہیں ہی الٹا یہ سہولت بازار کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ لگ رہا ہے ریلوے پھاٹک نمبر دو اور انڈر پاس کے بالکل قریب ون وے ٹریفک کو بند کر کے سہولت بازار کا ٹینٹ لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پھاٹک نمبر دو پر ٹریفک کا رش بڑھنے سے انڈر پاس بند ہو جاتا ہے اور انڈر پاس بند ہو جانے سے چھوٹے سے اس شہر کے تمام بازاروں میں ٹریفک کا نظام جام ہو جاتا ہے پھاٹک کے کھلنے کے باوجود بھی ٹریفک پھنس جانے کی وجہ سے ابھی رش کم ہی نہیں ہوا ہوتا کے اوپر سے پھر پھاٹک بند ہو جاتا ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے

گذشتہ روز بھی پھاٹک نمبر دو پر ہی ایک سکول وین پھاٹک میں پھنس چکی تھی جبکہ پھاٹک بند کیا جانا تھا اور علامہ اقبال ایکسپریس صرف پانچ منٹ کی تاخیر پر تھی جس پر یس ایچ او تھانہ سٹی جہانزیب وٹو نے خصوصی کاوش کر کے وہاں پر ٹریفک کو کلئیر کروا کر پھاٹک بند کروایا اور ٹرین اور سکول وین کو حادثے سے بچا لیا جنرل سیکرٹری آر پی سے سرفراز انجم نے ڈی سی او اوکاڑہ سے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ سہولت بازار کو یہاں سے ہٹایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام چل سکے اور عوام کو پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں