اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے ریلویز سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے میں منظور شدہ آسامیوں سے زائد 861 پٹرولرز کی ملازمتوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ منگل کو اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 06۔ 2005 کے دوران ان پٹرولرز کی خدمات عارضی طور پر حاصل کی گئی تھیں جو منظور شدہ آسامیوں سے زائد تھیں،
اب سکیورٹی صورتحال بہتر ہے جس کے باعث ان آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے تاہم خطرات کی زد میں سیکشنز پر ریلوے ٹریک پر پٹرولنگ گینگ مین کی آسامیوں پر عارضی عملہ کی خدمات حاصل کر کے کی جا رہی ہیں۔