ریسکیو 1122

ریسکیو1122کی فارورڈ اسپورٹس ساہووالہ میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی فرضی مشقیں

سمبڑیال( نمائندہ عکس آن لائن )ریسکیو1122کی فارورڈ اسپورٹس ساہووالہ میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی فرضی مشقیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کامل عابد کی زیر نگرانی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے،انسیڈنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو جانچنے اور ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد فارورڈ اسپورٹس ساہووالہ میں کیا گیا۔

فرضی مشقوں میں سانحہ کی صورت میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور کنٹرول ٹاور قائم کرنا، آگ لگنے یا بلڈنگ گرنے کی صورت میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنا، چھتوں پر پناہ لینے والوں کو باحفاظت نیچے اتارنا، زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے ہسپتال منتقل کرنا، ریسکیو وہیکل کے آلات کا استعمال کر کے بلڈنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنا، کیمیکل فائر کی صورت میں لوگوں کو بروقت باہر نکال کر طبی امداد مہیا کرنا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت آگ پر قابو پا کر اسے پھیلنے سے روکنا شامل تھا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقعہ پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر طریقہ سے عوام الناس کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے ریسکیو کی کارکردگی کوسراہا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو رز کے ساتھ ساتھ ریسکیو محافظین نے بھی حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں