شکرقندی

ریتلی میرا زمین شکرقندی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ریتلی میرا اورپانی کے اچھے نکاس والی زمین میں شکرقندی کی کاشت کیلئے

انتہائی موزوں ہے لہذا ایسے کاشتکارجن کے پاس دیگر فصلات کی کاشت کیلئے زیادہ سرمایہ نہ ہو وہ انتہائی

کم خرچ کے ذریعے بہترمالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ شکرقندی

موسم گرماکی ایک اہم اورنقدآور فصل ہے جسے کم پانی او رتھوڑی کھاد سے بھی اُگایاجاسکتاہے.

جبکہ اس کا بیج بھی انتہائی کم خرچ ہے جس کے باعث کاشتکار بہترمالی منافع حاصل کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ شکرقندی میں 30 سے 35فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں .

جو انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں