ہمایوں اختر خان

ریاست مخالف بیانیے کی مسلم لیگ (ن) کے اندر درگت بن رہی ہے ‘ ہمایوں اختر خان

اسلام آباد( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ ریاست مخالف بیانیے کی تو مسلم لیگ (ن) کے اندر درگت بن رہی ہے اس لئے اس کی عوام میں پذیرائی کے دعوے آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے ،عالمی ادارے پاکستان کے معاشی طور پر درست میں گامزن ہونے کی بات کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن ” میں نہ مانوں ” کی رٹ لگائے ہوئے ہے ،مسلم لیگ(ن) میں واضح تقسیم نظر آرہی ہے اورجلد اس کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے ۔

پارٹی کے مرکزی دفتر میں وسطی پنجاب اور اپنے حلقے کے رہن مائوںاور اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے ہمایوںاختر خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے جلسوںمیں حساس اور قومی سلامتی کے اداروںکے سربراہوںکے انفرادی طورپرنام لے کر کیا ملک و قوم کی خدمت کی ہے ؟،مسلم لیگ(ن) کے اپنے لوگ اس بیانیے سے متنفر ہو چکے ہیں اور اگریہ کہاجائے کہ ان کی اپنی جماعت کے اندر ان کے بیانیے کی درگت بن رہی ہے تو غلط نہ ہوگا۔پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل لوگ بھی اس بیانیے سے دوری اختیار کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ” ووٹ کوعزت دو ” کی تحریر والے ماسک تو تقسیم کئے جارہے ہیں لیکن چندروز قبل گلگت بلتستان میںعوام نے جو ووٹ ڈالے ہیں آپ اسے عزت دینے کیلئے تیار نہیں۔ عوام اب با شعور ہوچکے ہیںوہ آپ کے دہرے معیار اور قول و فعل میںتضاد سے آگاہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پہاڑ جیسے چیلنجز کے باوجود وزیرا عظم عمران خان کے عزم اور درست پالیسیوںکی وجہ سے آج معیشت میںجان پڑ رہی ہے اور انشااللہ جلد یہ اپنے قدموں پربھی کھڑی ہو گی اور اس کا پوری رفتار سے پہیہ بھی گھومے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں