رانا ثنااللہ

رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (عکس آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے شریک ملزم کی ٹرائل کورٹ میں ضمانت ہو چکی ہے، استغاثہ نے شریک ملزموں کی ضمانت منظوری کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت کا فیصلہ 9 صحفات پر مشتمل ہے جسے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے شریک ملزم کی ٹرائل کورٹ میں ضمانت ہو چکی ہے، استغاثہ نے شریک ملزموں کی ضمانت منظوری کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا۔فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ پر 15 کلو ہیروئن رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا لیکن ان کا جسمانی ریمانڈ ہی نہیں لیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کی 10، 10 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں