زیادتی کا نشانہ

رہنما تحریک انصاف مزمل مسعود بھٹی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر پہنچ گئی

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) رہنما تحریک انصاف مزمل مسعود بھٹی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر پہنچ گئی، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے مظلوم خاندان کے ساتھ ہیں، میڈیا سے گفتگو،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں کتلوہی کلاں میں 14سالہ یتیم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا تھا ، جس پر رہنما تحریک انصاف مزمل مسعود بھٹی مظلوم خاندان کے گھر پہنچ گئی، اس موقع پر اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا، رہنما تحریک انصاف مزمل مسعود بھٹی نے کہا کہ 14سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، ہم مظلوم خاندان کے ساتھ ہیں، ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کےلئے مظلوم خاندان کے ساتھ رہیں گے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، قانونی کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں