روہڑی ٹرین حادثے

روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج

سکھر(عکس آن لائن ) روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا بس ڈرائیورنے لا پرواہی کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا، حادثےمیں 19 افراد جاں بحق اور27زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، حادثے کا مقدمہ روہڑی تھانے پر سرکار کی مدعیت میں بس ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا بس ڈرائیورنے لا پرواہی کرتے ہوئے بس ریلوے لائن سے گزارنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں