اسلام آباد(عکس آن لائن )روشن ڈیجیٹل اکانٹس میں 10 کروڑ ڈالر جمع ہو چکے ہیں، سعودی عرب سب سے زیادہ رقوم جمع کرائی گئیں، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سے ہی پاکستانی بینکوں میں ڈیجیٹل اکانٹس کھلوانے کی سہولت کے آغاز کے بعد دو ماہ میں 45 ہزار نئے اکانٹس کھولے گئے ہیں، ان اکانٹس میں 10 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان، روشن ڈیجیٹل اکانٹس شعبہ کے سربراہ علی رضا نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق اس سہولت سے سب سے زیادہ استفادہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے کیا ہے تاہم اکانٹس کھلوانے میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے تحت بیرون ملک سے روزانہ 20 لاکھ ڈالر پاکستانی بینکوں میں جمع کروائے جا ر ہے ہیں۔
علی رضا نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹس 48 گھنٹوں میں قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی بنیاد پر آن لائن طریقہ سے کھولا جا سکتا ہے۔ اس سے صارف کے پاس پاکستانی کرنسی یا فارن کرنسی میں اکانٹ کھلوانے کی سہولت موجود ہے۔ یہ اکانٹ ڈالر اور ریال سمیت 10 کے قریب غیر ملکی کرنسیوں میں کھولا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریبا 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنے خاندانوں کی کفالت کیلئے سالانہ 23 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ سے ترسیلات میں اضافہ ہو گا۔ دوسری طرف وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 26.5 فیصد، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اورٹیکس محصولات میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے