روس

روس یوکرین جنگ کے عالمی معیشت پر بدترین اثرات سامنے آنے لگے

لندن (عکس آن لائن) روس یوکرین جنگ کے عالمی معیشت پر بدترین اثرات سامنے آنے لگے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ بلندی کو چھونے لگیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس ، یوکرین کے مابین حالیہ تنازع کا نتیجہ ہیں، امریکی خام تیل 3 ڈالر 23 سینٹ مہنگا ہو کر 113 ڈالر 83 سینٹ پر فروخت ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل 3 ڈالر 56 سینٹ مہنگا ہوا۔دوسری جانب روس کے یوکرین پرحملے جاری ہیں، چالیس کلومیٹر طویل قافلے کی کیف کی جانب پیش قدمی جاری ہے،

دیگر شہروں کا بھی محاصرہ کر لیا گیا، جنگ کے آٹھویں روز بھی یوکرینی دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔یوکرین نے روس کے سات ہزار سے زائد فوجی مارنیکا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس نے 498 فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی ہے۔ روسی فوج نے یوکرین کی 54 کمانڈ پوسٹوں سمیت 1500ملٹری ٹارگٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، روسی فوج کیمطابق اب تک یوکرین کے میزائل سسٹم سمیت 52 ریڈار، 484 ٹینک ، 63راکٹ لانچر بھی تباہ کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں