روس

روس کی کھیلوں کو سیا سی بنا نے کی مخا لفت

بیجنگ (عکس آن لائن)روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ چین نے اولمپکس کے لیےبڑی محنت سے تیاری کی ہے، کھیلوں اور ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے، جدید اسٹیڈیم کی تعمیر کی ہے، اور چین میں قیام کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں، کوچوں اور صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےسازگار حالات پیدا کیے ہیں۔

ان خیا لا ت کا اظہار روسی صدر نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیے جانے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شوانگ کو تحریری انٹرویومیں کیا۔
انٹرویو میں شن ہائی شوانگ نے چین اور روس کے درمیان پڑوسی ملک کے طور پر کھیلوں کے شعبے کی ترقی اور فروغ ، بیجنگ سرمائی کھیلوں سے صدر پوٹن کی توقعات سمیت دیگر اہم سوالات کئے۔

اپنے جوابات میں صدر پیوٹن نے دو طرفہ دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی روشنی ڈالی۔صدر پیوٹن نے کہا میں صدر شی جن پھنگ کو ایک طویل عرصے سے جانتا ہوں۔ وہ ایک اچھے دوست اور سیاست دان کی حیثیت سے عالمی مسائل کے حل کے بارے میں بہت سے مشترکہ خیالات رکھتے ہیں، ہم نے ہمیشہ قریبی رابطے کو برقرار رکھا ہے۔ اس لیے، میں نے فوری طور پر ان کی چین کے دورے کی دعوت قبول کر لی، اور میں اپنے چینی دوستوں کے ساتھ اس سال کے اہم عالمی کھیلوں کے ایونٹ، سرمائی اولمپکس کی میزبانی کی خوشی میں شریک ہونا چاہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ چین نے اولمپکس کے لیےبڑی محنت سے تیاری کی ہے، کھیلوں اور ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے، جدید اسٹیڈیم کی تعمیر کی ہے، اور چین میں قیام کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں، کوچوں اور صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےسازگار حالات پیدا کیے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ اس طرح کی اعلیٰ معیار کی تیاریوں سے اولمپینز کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے اور اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔کھیل انسانی تہذیب کا ایک منفرد حصہ ہیں۔ بڑے پیمانے پر کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد لوگوں کو قریب لانے، باہمی افہام و تفہیم کو گہرا کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔روس روایتی اولمپک اقدار کا پابند رہا ہے اور کھیلوں کو سیاسی بنانے کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بیجنگ شاندار انداز میں سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔ میں تمام ایتھلیٹس اور اولمپیئنز کے لیے ہموار مقابلوں اور اچھے نتائج کی خواہش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں