روس

روس کی سعودی عرب میں آئل ریفائنری پرحوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

ماسکو(عکس آن لائن)روس نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک آئل ریفائنری پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ الریاض میں ایک آئل ریفائنری پر حوثی ملیشیا کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد تیل کی عالمی سپلائی کو متاثر کرنا ہے۔ ماسکو اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوثیوں پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف عسکری کارروائیاں بند کریں۔قبل ازیں امریکا نے بھی سعودی عرب میں ایک آئل ریفائنری پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تیل کی بین الاقوامی رسد روکنے کی مجرمانہ کوشش قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز سعودی عرب کی وزارت توانائی نے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ الریاض میں تیل صاف کرنے والے ایک کارخانے پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور اس حملے میں تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں