روس

روس کا کرغزستان میں فوجی تنصیبات میں اضافے کا فیصلہ

ماسکو(عکس آن لائن)روس، وسطی ایشیائی ملک کرغزستان میں فوجی تنصیبات میں اضافہ کرے گا۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کرغزستان کے ہم منصب صدر جباروف سے ملاقات کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں صدور نے کرغزستان کی مسلح افواج کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

کریملن کے مطابق دونوں صدور نے کرغزستان کی سرزمین پر روسی فوجی تنصیبات کی ترقی پر زور دیا۔ ملاقات میں کرغزستان، روس فوجی و تکنیکی، معاشی و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرغزستان میں بحری تنصیبات، ایئر فیلڈ پر مشتمل روس کا فوجی اڈہ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں