روس

روس کاامریکا کی غیرموثر پابندیوں پرسخت ردعمل کے عزم کا اظہار

ماسکو (عکس آن لائن)روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف یوکرین کے اقدامات پرامریکا کی اعلان کردہ نئی پابندیوں کاسخت جواب دیا جائے گا۔سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت کے حوالے سے ایک بیان میں کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پابندیوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ضروری نہیں کہ یہ متناسب ہوبلکہ امریکی فریق کے لیے تصدیق شدہ اور حساس ہو گا۔روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ ہماری معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے گذشتہ برسوں میں کی گئی عبث اور فضول کاوشوں کے باوجود امریکا ایک بار پھرپابندیوں والے آلات پرگرفت کررہا ہے۔

یہ پابندیاں امریکی مفادات کے نقطہ نظر سے غیرموثرہوں گی اوراسے الٹاپڑیں گی۔بیان میں مزید کہا گیاکہ پابندیوں کا دبا روسی مفادات کے مضبوطی سے دفاع کے ہمارے عزم کو متاثر کرنے کے قابل نہیں۔ روس نے امریکی پابندیوں کویک قطبی دنیا کا ایک دقیانوسی اقدام قراردیا ہے جس کا یہ جھوٹا یقین ہے کہ امریکااب بھی ہرایک پر اپنے وضع کردہ عالمی نظام کے قواعد کو مسلط کرنے کا حق دار ہے اور وہ ایسا کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں