صدر زیلنسکی

روسی فوج پسپا ہو رہی ہے،تمام مقبوضہ علاقہ حاصل کرلیں گے،صدر زیلنسکی

کیف(عکس آن لائن)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے ستمبر میں 2000 کلومیٹر کے علاقیپر دوبارہ قبضہ کرکے اسے روسی فوج سے چھین لیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج شمال مشرق اور جنوب میں یوکرین کے جوابی حملے سے بچ کر “صحیح انتخاب” کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ “اب تک ستمبر کے اوائل سے تقریبا 2,000 کلومیٹر کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔

حالیہ دنوں میں روسی فوج نے ہمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ روسی فوج فرار ہو رہی ہے اور فرار اس کے لیے صحیح آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یوکرین کی فوج نیاعلان کیا تھا کہ وہ کوبیانسک (مشرقی یوکرین) کے اہم سپلائی ٹان میں داخل ہو گئی ہے، جس پر روسی افواج نے کئی ماہ سے قبضہ کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں