ویلیو ایڈیشن ٹیکس

روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیا پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس چھوٹ

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی حکومت نے روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیائے صرف کو 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے جس سے ان اشیا کے سستے ہونے کے امکانات ہیں۔ایف بی آرکی جانب سے باضابطہ طورپر جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ سیلزٹیکس ایکٹ 1990 کے بارہویں شیڈول میں ترامیم کردی گئی ہیں، ان ترامیم کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تیسرے شیڈول میں شامل جن اشیا پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی پرچون قیمت کی بنیاد پر ہوتی ہے انہیں ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ دیدی گئی ہے۔

ایف بی آرحکام نے بتایاکہ تیسرے شیڈول میں شامل وہ تمام اشیا جن پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی پرچون قیمت کی بنیاد پر ہو رہی ہے اب ان پر تین فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس لاگو نہیں ہوگا جس کے تحت سرخی پاوڈر سمیت دیگرکاسمیکٹس کے سامان،جوز، مشروبات،آئسکریم،شیونگ کریم، ٹشو پیپرز، ریٹیل پیکنگ میں مصالحہ جات، منرل واٹر، پرفیوم،چائے کی پتی ، سیمنٹ، شوپالش ، کوکنک رینج، فروٹ جوسز، ویجی ٹیبل جوسز،آئسکریم، بیوریجز، مشروبات، سگریٹ، ٹائلٹ سوپ، ٹائلٹ پیپر، ٹشو پیپرز، ٹوتھ پیسٹ، شیونگ کریم، پرفیوم اینڈ کاسمیٹکس ، چائے کی پتی، پاڈر ڈرنک، ریٹیل پیکنگ میں فروخت ہونیوالے مصالحہ جات، ریٹیل پیکنگ میں فروخت ہونیوالے سیمنٹ، ملکی ڈرنکس،کھاد، ائرکنڈیشنرز،ڈیپ فریزرز، ٹیلیفون سیٹ، ٹیوب لائٹ، بلب، ٹیلی ویژن، ریکارڈرز اینڈ پلیئرز، الیکٹرک بلب، بجلی کے پنکھے، بجلی کی استری، واشنگ مشین،ہاوس ہولڈگیس ایپلائنسز بشمول ککنگ رینج، اوون،گیزرز،گیس ہیٹرز، فوم اور اسپرنگ میٹرس و فوم کی دیگر مصنوعات ، پینٹس، وارنش و دیگر اشیا شامل ہیں۔اس کے علاوہ سٹوریج بیٹریاں اورٹائر ٹیوبزکو بھی ود ہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے البتہ سٹوریج بیٹریوں اور ٹائر ٹیوب پردی جانیوالی چھوٹ آٹومینوفیکچررزکیلئے نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں