گوبرکی گلی سڑی کھاد

رواں ہفتہ کے دوران پودوں میں گوبرکی گلی سڑی کھادڈالنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کھجورکے باغبانوں ‘کاشتکاروں کو رواں ہفتہ کے دوران پودوں میں گوبرکی گلی سڑی کھادڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان و کاشتکار نومبرکے اختتام تک کھاد ڈالنے کا عمل مکمل کرلیں جبکہ انہوں نے اگلے ماہ دسمبرکے دوران کھجورکے پودوں کو فاسفورس کھادکی پوری اورنائٹروجن کی آدھی مقدارڈالنے کابھی مشورہ دیاہے۔

کاشتکاروں کو 4سے 5کلوگرام ایس ایس پی یا2کلوگرام ٹی ایس پی اورایک کلوگرام یوریاکھاد فی پودا استعمال کروانی چاہئیے‘ پھل نہ دینے والے کھجورکے پودوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ انہیں آدھی کیمیائی کھاد30نومبرتک گوبروالی کھاد کیساتھ اور بقیہ کھاد جنوری کے آخری ہفتہ میں ڈالی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھادتنے سے ایک فٹ دور درخت کی شاخوں کے پھیلا?کے برابر زمین میں ڈال کر اچھی طرح گوڈی کرنے سے اس کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں