کاٹن کلاتھ

رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں کاٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 2فیصد کمی

فیصل آباد (عکس آن لائن) کرونا وائرس کے ٹیکسٹا ئل ایکسپورٹ پر بھی بادل منڈلا نے لگے رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں کاٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 2فیصد کمی تفصیل کے مطا بق کرونا وائرس نے یہان پوری انسانیت کو بہت بری طرح متا ثر کیا وہاں پاکستا نی ٹیکسٹا ئل کی ایکسپورٹ پر بھی کرونا وائرس کے بادل منڈلا نے لگے

گز شتہ ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں 1ارب41کروڑ ڈالر کا 1ارب83کروڑمربر میٹر کاٹن کلاتھ ایکسپورٹ کیا گیا تھا جو رواں سال کے اسی عرصہ میں2فیصد کمی کے ساتھ 1ارب38کروڑڈالر اور مجموعی حجم1ارب72کروڑ مربع میٹر رہا ٹیکسٹا ئل ایکسپورٹرز نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ فوری طور پر اپنے تعلقات استعمال کر تے ہو ئے ایکسپورٹ کے آرڈرز کینسل ہو نے سے بچا ئیں اور ٹیکسٹا ئل سیکٹر ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی بحالی کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں