گندم کی برآمدات

رواں ما لی سال کے پہلے 3ما ہ میں گندم کی برآمدات میں 88فیصد کمی

فیصل آباد (عکس آن لائن)رواں ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں گندم کی برآمدات میں 88فیصد کمی حکو مت عدم توجہی رواں سال ملک بھر میں 50فیصد سے زا ئد کم گندم کی کاشت کا خدشہ ہے

تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں 9کروڑ 27لاکھ ڈا لر کی 4لاکھ 41ہزار میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی تھی جو رواں سال کے اسی عرصہ میں 88فیصد کمی کے ساتھ 1کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی اور برآمد کی گئی گندم کا مجموعی حجم 46ہزار میٹرک ٹن رہا زرعی ماہرین کے مطا بق حکو مت کی عدم توجہی کی وجہ سے رواں سال گندم کی کاشت 50فیصدکم ہو نے کا بھی خدشہ ہے حکو مت نے گندم کے کاشتکار کو ڈیزل ،کھاد، بجلی پر فوری سبسڈی نہ دی گئی تو آئندہ سال گندم کے ساتھ ساتھ آٹے کا بھی شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں