چاول کی برآمدات

رواں ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں چاول کی برآمدات میں51فیصد اضا فہ

فیصل آباد (عکس آن لائن)رواں ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں چاول کی برآمدات میں51فیصد اضا فہ تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں پاکستا نی چاول کی برآمدات 31کروڑ 21لاکھ ڈا لر تھی جو رواں سال کے اسی عرصہ 51فیصد اضا فے کے ساتھ بڑھ کر 47کروڑ 1لاکھ ڈا لر ہو گئی چاول کے برآمداکندگان اور کاشتکاروں کے مطا بق محکمہ زراعت ایک عرصہ سے چاو ل کے کاشتکار کوکم لا گت میں پیدا ہو نے والی کو ئی قسم دریافت کر کے نہیں دے سکی جس سے چاول کا شتکار کم لاگت میں زیادہ منافع حاصل کر سکے جس کی وجہ سے چاول کا شتکار چاول کی کاشت سے منہ موڑ نے لگا محکمہ زراعت اگر چاول کے کاشتکار کے سا تھ بھر پور تعا ون کر ئے تو پا کستا نی چاول کی برآمدات کئی گنا بڑھ سکتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں