خشک میوہ جات کی

رواں ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات میں 14فیصد کمی

فیصل آباد (عکس آن لائن )روا ں ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات میں 14فیصد کمی تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں 1کروڑ 18لاکھ ڈالر کے خشک میوہ جات برآمد کیے گئے تھے جو رواں سال کے اسی عرصہ میں 14فیصد کمی کے ساتھ 1کروڑ 1لاکھ ڈالر رہی خشک میوہ جات کے برآمد کندگان کے مطا بق پاکستان کا اخروٹ،بادام ،کشمش،خشک خو با نی ،انار دانہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں

یورپی مما لک میں اس کی مانگ میں اضا فہ ہو رہا ہے مگر حکو مت کی طرف بے ڈیوٹیز کی وجہ سے برآمد کندگان خشک میوہ جات کی برآمدمیں دلچسپی نہیں لے رہے برآمدات میں کمی کی دوسری بڑی وجہ حکو مت کی طرف سے بادام اخروٹ ار خو با نی کی کاشت میں خشک میوہ جات کے کا شتکار کو سہو لیات دینے میں بھی مکمل طور پر ناکام رہا خشک میوہ جات کے برآمد کندگان کے مطا بق حکو مت فوری طور پر خشک میوہ جات کی کاشت پر تو جہ دے تو اس کی برآمدات کئی گنا بڑھ سکتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں