برسیم

رواں ماہ برسیم کی فصل پر جڑ اور تنے کے گلاؤ کی بیماریوں کے حملہ کا خدشہ

قصور(عکس آن لائن ) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ رواں ماہ مارچ کے دوران برسیم کی فصل پر جڑ اور تنے کے گلاؤ کی بیماریوں کا حملہ کا خدشہ ہے لہذا کاشتکار احتیاطی‘ حفاظتی ‘تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ برسیم ایک غذائیت سے بھرپورچارہ ہے جس کوربیع چاروں کا بادشاہ کہاجاتاہے جبکہ برسیم کی فصل سے چار سے پانچ کٹائیاں حاصل ہوتی ہیں‘جڑ اور تنے کے گلاؤکی بیماریاں برسیم کی پیداوارمیں کمی کا سبب بنتی ہیں اور یہ بیماریاں برسیم کی پیداوارمیں کمی کا سبب بنتی ہیں اوریہ بیماریاں وائٹ مولڈ پھپھوندے کے حملہ سے پیداہوتی ہیں جو زمین میں کالے دانوں کی شکل میں کئی سال تک زندہ رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ نمی اور 10 سے 20ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت پریہ پھپھوند تیزی سے پھیلتی ہے اوربرسیم کے گلاؤکی بیماری کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات میں یہ بیماری فروری کے آخراور مارچ میں ٹکڑیوں کی شکل میں نمودار ہونا شروع ہوتی ہے جس سے متاثرہ پودے مرجھائے ہوئے نظرآتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں