پاکستان اور چین

رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 46 فیصد بڑھ گئیں۔ یہ برآمدات ایک ارب 72 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں چین کے لیے برآمدات کا حجم ایک ارب 18 کروڑ ڈالر تھا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری چین سے درآمدات 7 ارب 71 کروڑ ڈالرز رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 7 ارب 66 کروڑ ڈالرز تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں