مجموعی برآمدات

رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 3فیصد اضافہ

فیصل آباد (عکس آن لائن )رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 3فیصد اضافہ پاکستان کی برآمدات مین ٹیکسٹا ئل سیکٹر کا بڑا حصہ ہے وہ بھی سست روی کا شکار ہے روبیٹ نہ ملنے کی وجہ سے برآمد کندگان مشکلات کا شکار ہیں

تفصیل کے مطا بق گز شتہ مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 11 ارب 20کروڑ ڈالر تھی جو روان سال کے اسی عرصہ میں 3فیصداضافے کے سا تھ بڑھ کر 11ارب 54کروڑ ڈالر ہو گئی پاکستان کی برآمدات میں ٹیکسٹا ئل سیکٹر کا بڑا حصہ ہے وہ بھی بعض نادزیر وجوہات کی بنا پر سست روی کا شکار ہیں حکومت پاکستان وزارت خزانہ نے تاحال برآمدکندگان کے اربوں روپے روبیٹ کی مد میں دبا رکھے ہیں جس کی وجہ سے برآمد کندگان کو مشکلات کا سامنا ہے برآمد کندگان کے مطا بق حکومت اگر فوری طور پر زیرو ریٹنگ بحال کر ئے اور روبٹ فوری واپس کرئے پالیسیاں برآمدکندگان کے سا تھ مشاورت سے بنا ئے تو پاکستان کی برآمد ات کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں