کھیلوں کے سامان

رواں مالی سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 20.24 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال 2019-20ء-04 کے پہلے 4 ماہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 20.24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء-04 میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 13ہزار 70ملین روپے مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء-04 کے اسی عرصہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات 15ہزار 716ملین روپے تک بڑھ گئیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء-04 کے پہلے 4ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء-04 کے اسی عرصہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 2ہزار 646 ملین روپے یعنی 20.24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں