دالوں کی درآمدات

رواں مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات میں 21فیصد کمی

اسلام آبادر(عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات میں 21فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر2019ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 196.923ملین ڈالر کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 247.923ملین ڈالر رہا تھا ۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 51.01ملین ڈالر یعنی 21فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ایس بی اپی کے مطابق بالحاظ وزن درآمدات میں 8.28فیصد کی کمی سے درآمدات 4لاکھ 52ہزار552میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 4لاکھ 15ہزار 61میٹرک ٹن تک کم ہو گئیں۔ اس طرح بالحاظ وزن دالوں کی درآمدات میں 37ہزار491میٹرک ٹن یعنی 8فیصد سے زایدہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

نومبر2019ء کے دوران دالوں کی درآمدات میں 3.821ملین ڈالر یعنی 8.36فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں